Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کا "معاشی پیکج” کا مطالبہ

پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان نے مطالبہ کیاہے کہ حکومت سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو سپیشل معاشی پیکج دے۔

پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان پنجاب کا ماہانہ تنظیمی اجلاس زیر صدارت رانا محمد اسلم منعقد ہوا۔

اجلاس میں رانا دلشاد علی صدر ایس ای ایس ملتان, راو ساجد مصطفی ,حاجی ظفر اقبال بھٹہ, راو زوالفقار احمد, راو طارق مصطفی, محمد یونس خان لودھی, رانا محمد طارق, عالمگیر خان میو, مختیار انصاری, چوہدری محمد فاروق, غلام عباس, محمد احمد, شہزاد ظفر, شہزاد فہیم, راو جاوید, مشتاق حسین, افنان اشفاق, راو عبدالخالق و دیگر ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ہی اس وقت ملازمین کی امنگوں اور امیدوں کی حقیقی ترجمان ہے. حالیہ مہنگائی نے تنخواہ دار طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

وہ مہنگائی کی چکی میں پسے ہوے ہیں. چینی, گھی ,آٹا, ادویات, پیٹرول, بجلی اور اشیاے ضروریہ مہنگی ہونے کی وجہ سے سرکاری ملازمین بہت زیادہ پریشان ہیں۔

ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ منی بجٹ کے بعد مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن میں کم از کم 50 فیصد اور ہاؤس رینٹ، میڈیکل وکنوینس الاؤنس میں 200 فیصد اضافہ کیا جاے۔

پے اینڈ پنشن کمشن کی سفارشات پر فی الفور عملدرآمد کیا جائے۔ کالج و سکول اساتذہ سمیت دیگر ملازمین کی پے اینڈ سروس پروٹیکشن پر عملدرآمد کیا جاے۔

ایس ایس ایز اور اے ای اوز سمیت کنٹریکٹ ملازمین کی فی الفور ریگولرائزیشن یقینی بنائی جائے۔

اساتزہ کے پروموشن کیسسز اور اے جی آفس اور سروس بک کے تمام مسائل کو ترجہی بنیادوں پر حل کیا جائےش یہ مہنگائی نامنظور ہے۔

استاد کو عزت دو کے حکومتی نعرہ کو عملی جامہ پہنایا جائے۔

مردم شماری کے دوران درپیش تمام مسائل کو حل کیا جائے.اسکے معاوضے کو بڑھایا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button