Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

رانا اسلم انجم کی عمرے سے واپسی

پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان کے رانا محمد اسلم انجم سرپرست اعلی پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب و چیف آرگنائزر ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب اور حاجی ظفر اقبال بھٹہ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سورج میانی ملتان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں محمد یونس خان لودھی صوبائی جوائنٹ سیکریٹری پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب محمد مشتاق حسین اور دیگر دوستوں نے مبارکباد پیش کی،پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کیے۔

اس موقع پر پاکستان اور افواج پاکستان خصوصی طور پر اساتذہ برادری کے لیے دعا کی۔ اللہ پاک عوام کو اور خصوصاً ملازمین اور پنشنرز کو مہنگائی کے عذاب سے نجات دلائے۔

.حکومت اس بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشنرز کی پنشن میں سو فیصد اضافہ کرے، اور انکی مراعات میں اضافہ کیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button