Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سابقہ مراعات کے خاتمے کو مسترد کرتے ہیں : یونس لودھی

محمد یونس خان لودھی صوبائی جوائنٹ سیکریٹری پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین کی سابقہ مراعات کے خاتمے کو مسترد کرتے ہیں، گورنمنٹ آف پنجاب نے یکم جون 2023 سے لیو رول 1981 میں نو سے دس ایمینڈمنٹ کر دی ہیں۔

لیو انکیشمنٹ اور پنشن پہلے رننگ سیلری پر ملتی تھی، اس ترمیم کے بعد بیسک سیلری پر ملا کرے گی، تنخواہوں میں اضافہ کی بجائے سابقہ مراعات کا خاتمہ کر دیا گیا۔

پنجاب کی نگران حکومت نے یکم جون 2023 سے پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین کی ایل پی آر / لیو انکیشمنٹ کی مد میں مختلف مراعات کو رات کے اندھیرے میں ختم کر دیا۔
اس کے مطابق اس سکیل کی ابتدائی بیسک کے مطابق ملے گی۔

پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان پنجاب اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس نوٹیفیکیشن کو فوری طور پر واپس لیا جائے، ورنہ اس ظالمانہ اقدام کے خاتمے کے لیے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button