Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ، عہد داران نے حلف اٹھالیا

پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ملتان کی حلف وفاداری کی تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت سی ای او ایجوکیشن فیض عباس خان نے کی، جبکہ مہمانان خاص چیئرمین بورڈ حافظ محمد قاسم، ڈی پی آئی ساؤتھ پنجاب محمد سلیم بھٹی ، حاجی محمد شریف راجپوت اور صوبائی صدر ایس ای ایس محمد ندیم اقبال پھل تھے۔

نو منتخب امیدواران ضلعی صدر راؤ ذوالفقار احمد، جنرل سیکرٹری حاجی ظفر اقبال بھٹہ،ایڈیشنل صدر راؤ ساجد مصطفی ایڈیشنل صدر خاتون سعدیہ اشتیاق، نائب صدر حاجی محمد احمد،ایڈیشنل سیکرٹری مختار احد انصاری،جوائنٹ سیکرٹری خاتون عذرا ایوب انفارمیشن سیکرٹری شہزاد ظفر خان، میڈیا کوآرڈینیٹر فاروق احمد، فنانس سیکرٹری غلام عباس، فنانس سیکرٹری خاتون گل بی بی،آفس سیکرٹری محمد عمران، رابطہ سیکرٹری افنان اشفاق، آڈیٹر شہزاد فہیم، سینئر آڈیٹر راؤ حامد جمشید،صدر ملتان سٹی خاتون میمونہ احمد،جنرل سیکرٹری ملتان سٹی شائستہ خواجہ، صدر ملتان سٹی عالمگیر میئو، جنرل سیکرٹری ملتان سٹی خالد محمود الحسن،صدر ملتان صدر محمد محبوب ہانسلہ، جنرل سیکرٹری ملتان صدر آصف جاوید، صدر شجاع آباد راؤ محمد اشرف،نائب صدر شجاع آباد فیاض خان،جنرل سیکرٹری شجاع آباد سید قسور حسین شاہ سے صوبائی صدر محمد ندیم اقبال پھل نے حلف لیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ سی ای او ایجوکیشن فیض عباس خان اور ڈی پی آئی ساؤتھ پنجاب محمد سلیم بھٹی نے کہا کہ اساتذہ کے تمام مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

صوبائی صدر محمد ندیم اقبال پھل ، رخسانہ انور ، رانا ولایت علی اور دیگر قائدین نے کہا کہ اساتذہ کے حقوق کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button