Breaking NewsEducationتازہ ترین
کینسر کا شکار اساتذہ کے لئے مالی امداد کے لئے درخواستیں طلب
محکمہ سکولز نے کینسر کا شکار اساتذہ کے لئے مالی امداد کے لئے درخواستیں طلب کرلیں ۔
پنجاب ٹیچرز فاؤنڈیشن کے زیرا ہتمام ایسے حاضر سروس اور ریٹائرڈ اساتذہ جو کینسر کے مریض ہیں کو ایک لاکھ مالی امداد دی جائے گی، جس کےلئے درخواستیں طلب کرلی گئیں ہیں۔
مریض اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ15 فروری 2023 تک درخواستیں پنجاب ٹیچر فاؤنڈیشن لاہور ارسال کریں۔