Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب ٹیچرز یونین کا بڑا مطالبہ

پنجاب ٹیچرز یونین ضلع ملتان کا اجلاس زیر صدارت ملک بلال ملنہاس منعقد ہوا ، اجلاس میں طارق ملک ، ملک اللہ دتہ دھرالہ ،مہر اقبال چدھڑ،نذر محمد حسین ،مختار وینس ،عابد کھچی ،شاہد محمود گجر ،ارسلان سجاد شریک ہوئے ۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر یونین ملک بلال ملنہاس نے کہاکہ حکومت سیاسی رسہ کشی میں اس قدر الجھی ہوئی ہے کہ سماجی اور معاشرتی ترقی جمود اور تعطل کا شکار ہو چکی ہے، انسانی فلاح وبہبود کے دمہ دار سرکاری ادارے زبوں اور تنرلی کا شکار ہو چکے ہیں ،جس وجہ سے عام لوگوں میں شدید بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے ۔

ہوش ربا مہنگائی ،بجلی پیٹرول اور دیگر ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے سرکاری تعلیمی ادارے فنکشنل رکھنا مالی وسائل نہ ہونے کی بنا پرناممکن ہوتا چلا جا رہا ہے ۔

مالی سال2022-23 کے لئے تاحال این ایس بی کی مد میں مالی گرانٹ جاری نہیں کی گئی ہے۔

فنڈز کے اجرا ءمیں سستی ظلم اور زیادتی ہے فنڈز نہ ہونے سے تعلیمی ادارے ادھار لے کر چلائے جا ہے ہیں۔

سرکاری سکولوں کا نان سیلری بجٹ گذشتہ 5ماہ سے التوا کا شکار ہے، این ایس بی فنڈز جاری نہ ہونے سے سکولوں کے ترقیاتی کام رکے ہوئے ہیں۔

یوٹیلٹی بلز ادا نہ کرنے سے سکولز کے بجلی پانی ،گیس کے کنکشن کسی بھی وقت کاٹے جا سکتے ہیں۔

تمام تعلیمی ادارے شدید بحران کا شکار ہیں۔

پنجاب ٹیچر ز یونین مطالبہ کرتی ہے کہاین ایس بی فنڈز فوری طور پر جاری کئے جائیں اس عمل میں تاخیر کی صوت میں پنجاب ٹیچرز یونین راست اقدام پر مجبور ہوگی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button