Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب ٹیچرز یونین نے چارٹر آف ڈیمانڈز جاری کردیا

اساتذہ کے مالی مفادات پر بڑھتی ہوئی قدغن کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گاش لیو انکیشمنٹ، پینشن، گریجویٹی اور دیگر معاملات کی وجہ سے اساتذہ میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے ، اور سرکاری تعلیمی اداروں کو نجکاری کی طرف دھکیلنے کی بھی سازش کی جا رہی ہے ، اس تشویش ناک صورتحال میں پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب نے اساتذہ کے حقوق اور تعلیمی اداروں کے تحفظ کے لیے باقاعدہ چارٹر آف ڈیمانڈز دے کر احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا ہے، جس کا شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا۔

پنجاب ٹیچرز یونین (رجسٹرڈ) پنجاب نے ہمیشہ اساتذہ کے وسیع تر مفاد کے لیے جدوجہد کی ہے ,یونین کی قیادت نے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔ پنجاب ٹیچرز یونین(رجسٹرڈ) پنجاب اساتذہ اور شعبہ تعلیم کے لیے خدمت کی سنہری تاریخ رکھتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پنجاب ٹیچرز یونین (رجسٹرڈ) پنجاب کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے حافظ غلام محی الدین صدر مرکزیہ پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب نے کیا، جس میں پرویز اختر مہار، میاں طیب احمد بودلہ،سید قیصر عباس بخاری، احسان محمود گوندل ،قمر منیر مرالی ،میاں محمد شفیق کمبوہ،محمد اسلم وٹو ،محمد انور جپہ، میاں طارق سلطان اور مجلس عاملہ کے دیگر ارکان نے اجلاس میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ چارٹرڈ آف ڈیمانڈز پنجاب بھر میں نامور اور بڑے سکولوں کو پرائیویٹ کرنے کے لیے کی جانے والی سازش کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

ایس ایس ایز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی فوری مستقلی، اساتذہ کو پے اینڈ سروس پروٹیکشن کا حق دیا جائے، ریٹائرمنٹ کے لیے 55سال عمر کی شرط ختمِ کی جائے، سکول ایجوکیشن میں ایک لاکھ سے زائد خالی پوسٹوں پر فی الفور بھرتی کی جائے۔

2014کےسروس رولز میں ترمیم کے ذریعے بی ایس /ایم فل/ پی ایچ ڈی اساتذہ کو فی الفور ان سروس پروموشن کا حق دیا جائے، تمام ماسٹرز ڈگری ہولڈرز سکول اساتذہ کو سکیل 16 اور ایم فل/ پی ایچ ڈی اساتذہ کو سکیل 17 میں اپ گریڈ کیا جائے ۔

مہنگائی کے تناسب سے اساتذہ کرام کے کنوینس اور میڈیکل الاؤنس میں 300 گنا اضافے کیا جائے، اور ہاؤس رینٹ موجود سکیلز کے مطابق دیا جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button