Breaking NewsEducationتازہ ترین
اور پابندی لگا دی گئی
پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بورڈ نے خلاف شعار اسلام کتاب پر پابندی لگادی ، جواب طلب کرلیاگیا ۔
تفصیل کے مطابق سوموار کو سوشل میڈیا پر انٹرمیڈیٹ کی عمرانیات کی گائیڈ آئینہ عمرانیات کے کچھ حصے وائرل ہوگئے ، جس میں معاشرے کی ترقی میں اسلامی شعار رکاوٹ بنائے گئے تھے، جس کا نوٹس لیتے ہوئے اس کتاب پر فوری پابندی لگادی گئی ہے۔
اس کتاب کی فروخت اور سکولوں کالجز میں پڑھانے پر پابندی ہوگی، جبکہ بورڈ اس کتاب کےناشر، مرتبیین اور پبلیشر کے خلاف بھی کارروائی شروع کردی ہے، اور ان سے جواب طلب کرلیاگیا ہے ۔