Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب کے تعلیمی بورڈز سندھ کو میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں گریڈنگ سسٹم کی تربیت فراہم کریں گے

پنجاب اور کے پی کے کی تعلیمی بورڈز کے بعد سندھ کے تعلیمی بورڈز میں بھی گریڈنگ سسٹم لانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔

اس وقت پنجاب کے تمام بورڈز میں گریڈنگ سسٹم چل رہا ہے، جس کی کامیابی کے بعد سندھ کے بورڈز میں بھی اس سسٹم کو لانے کا فیصلہ کیاگیا ہے، اور آئندہ سال 2024 سے سند ھ میں گریڈنگ سسٹم ہوگا ۔

پنجاب بورڈ سندھ میں واقع تعلیمی بورڈز کو گریڈنگ سسٹم کے حوالے سے ٹریننگ فراہم کریں گے، رواں سال رزلٹ کارڈز میں نمبرز کے ساتھ گریڈز بھی جاری کیے گئے تھے۔آئندہ تعلیمی سال سے صرف گریڈز اور سی جی پی اے جاری کیے جائیں گے۔

طلباء نے حکومتی فیصلے کو خوش آئندہ قرار دے دیا، انکا کہنا ہے کہ مذکورہ طریقہ کار سے نقل کا خاتمہ اور تصوراتی تعلیم کو فروغ ملے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button