Breaking NewsEducationتازہ ترین
قاسم علی شاہ کے ویمن یونیورسٹی اور انجینئرنگ یونیورسٹی میں لیکچر ہوں گے
موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ آج ویمن یونیورسٹی ملتان اور ایم این ایس انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی ملتان آئیں گے۔
ترجمان ویمن یونیورسٹی کے مطابق رجسٹرار آفس کے زیر اہتمام اخلاقیات اور کریکٹر بلڈنگ کے حوالے سے لیکچر 18جنوری کو منعقد ہوگا، جس کے گیسٹ سپیکر سید قاسم علی شاہ ہوں گے، لیکچر کا عنوان ’’موجودہ زمانے میں سچے مسلمان کی ذمےداریاں اور کردار‘‘ ہے۔
رجسٹرار ایم این ایس انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی ڈاکٹر عاصم عمر کے مطابق سید قاسم علی شاہ ساڑھے بارہ بجے دن یو ای ٹی ملتان کے زیر اہتمام سٹی کیمپس قاسم پور کالونی نزد بی سی جی چوک میں” رول آف یوتھ ان نیشن بلڈنگ اینڈ ڈویلپمنٹ” کے عنواں پر منعقدہ سیمینار سے اظہار خیال کریں گے ۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران بھی سیمینار سے خطاب کریں گے۔