Breaking NewsSportsتازہ ترین
ملتان سلطانز کی جانب سے قوالی نائٹ کا اہتمام ، اسلام آباد یونائٹیڈ کی بھی شرکت

پی ایس ایل 9 کا میلہ اس وقت لاہور اور ملتان میں بیک وقت جاری ہے۔ آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔
گزشتہ شب میزبان ملتان سلطانز ٹیم کی جانب سے نجی ہوٹل میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا، جس میں اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم کو بھی مدعو کیا گیا ۔ تقریب میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ، آفیشلز سرائیکی اجرک پہنے شریک ہوئے۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں شاہنواز دھانی غیر ملکی کھلاڑیوں کے ہمراہ تقریب سے محظوظ ہوتے دکھائی دیئے۔
شائقین کرکٹ نے اس بات کو خوب سراہا اور کہا کہ اس خطے کی ثقافت کو دنیا کے سامنے پیش کا موقع ملا جو کہ خوش آئند بات ہے۔