Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

قائد نے اپنے سیاسی تدبر سے تاریخ کے دھارے کو یکسر بدل دیا : فاروق لطیف

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح سیاسی مدبر تھے، جنکی بصیرت نے تاریخ کے دھارے کو یکسر بدل دیا۔
محمد علی جناح کو ایمان داری، محنت و استقامت اور غیر معمولی کردار نے عظیم لیڈر بنایا۔

وہ گزشتہ روز قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر ای لائبریری ملتان میں منعقدہ یوم ولادت قائد اعظم محمد علی جناح کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔

انھوں نے کہا قائد اعظم قول کے سچے، راست گو اور کردار کے کھرے انسان تھے۔ قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلمانان ہند نے خاک و خون کے دریا عبور کر کے اقبال کے خواب اور قائد کے ایمان، اتحاد و تنظیم جیسے رہنما اصولوں کو حقیقت کا روپ دیا۔
قائد اعظم کی ساری زندگی مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت، سیاسی شعور کی بیداری اور عملی جدوجہد کا بے مثال نمونہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے افکار ہمارے لیے مشعل راہ اور ملک کی سلامتی کے ضامن ہیں۔ بلاشبہ ایسی تاریخ ساز شخصیت صدیوں بعد پیدا ہوتی ہے، جو دنیائے اسلام میں پہلی نظریاتی مملکت کا قیام عمل میں لائے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ لائبریرین محمد وقار نے بھی خطاب کیا، جبکہ طلباء کی کثیر تعداد نے قائد اعظم محمد علی جناح پر مشتمل کتابوں کا بھی مطالعہ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button