Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل 9: سلطانز کا گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لئے 181 کا ہدف

آج ملتان اسٹٰڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کا پہلے میزبان ٹیم کو کھلانے کا فیصلہ کیا۔

سلطانز کی جانب سے محمد رضوان اور عثمان خان نے اننگ کا آغاز کیا، حیران کن طور گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سپن باولنگ اٹیک سے آغاز کیا گیا، سلطانز کی جانب سے پہلے ہی اوور میں 3 چوکوں کے ساتھ 14 رنز بنائے گئے۔

محمد عثمان تیسرے اوور میں مسٹری باولر محمد ابرار کی گیند پر شاٹ کھیلنے کی کوشش میں اسٹمپ آؤٹ ہوگے، وہ 7 گیندوں پر 14 رنز بنا سکے، ان کی اننگ میں 3 چوکےشامل تھے۔

دوسری اننگ کی شراکت مین ریزا ہینڈرک اور محمد رضوان نے نے 79 رنز بناتے ہوئے گراؤنڈ کی چاروں طرف شاندار شارٹس کھیلی، اور 42 گیندوں پر 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اکائیل ہوسین کی گیند پر سعود شکیل نے ان کا کیچ تھاما، رضوان کی اننگ میں 4 چھکے، 2 چوکے شامل تھے۔

تیسری وکٹ کے لئے ریزا ہینڈرکس کا ساتھ دینے طیب طاہر آئے، دونوں نے بلے بازی کرتے ہوئے سکور کارڈ آگے بڑھایا، ریزا ینڈرکس نے چھکا مار کر اپنی ففٹی مکمل کی۔
ریزا ہینڈرکس نے محمد عامر کی گیند پر چھکا مارنے کی کوشش میں محمد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگ 4 چھکے،7 چوکوں سے مزین تھی۔
افتخار احمد عرف چاچا کوئی کھاتہ کھولے بغیر پویلین جا پہنچے۔ان کو محمد عامر کی گیند پر سرفراز احمد کی جگہ نئے آنےوالے وکٹ کیپر سجاد علی جونئیر نے کیچ آؤت کیا۔
بعد ازاں دونوں کھلاڑیوں نے کھل کرباولروں کی دھلائی کی، اور مجموعہ 180 پہچایا۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر2، اکائیل ہوسین اور ابرار احمد 1-1 وکٹ لے سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button