Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

اسلام آباد بدقسمت، عامر جیساکوئی نہیں ، ملتان بچے گا نہیں : روسو کا دعویٰ

کوئٹہ گلیڈیٹرز کےکپتان رئیلی روسو کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی سے بھی غلطیاں ہوجاتی ہیں، اسلام آباد بدقسمت رہی ، ملتان کے خلاف سٹریجی تیار، وکٹ کنڈیشن سے واقف ہوں۔

ملتان سٹیڈم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روسو کا کہنا تھا کہ میچ کی سٹریجی بہت سادہ سی بنائی ہے، کوئی سٹریس نہیں ہے، بس کھیلنا ہے اور جیتنا ہے۔

کوشش کریں گے کہ ہر بال پر رنز بنتے رہیں ، گراونڈ کا اپنا پریشر ہوتا ہے مگر اس کو بھلا کر کھیلیں گے ملتان کی کنڈیشن سے واقف ہوں اس لئے کھیلنے میں کوئی دقت نہیں ہوگی، ہر میچ ایک نیا مقابلہ ہوتاہے ہم اپنی جیت کےلئے اپنے پلان پرعمل کریںگے ملتان میں کھیل کرلطف اندوز ہوتا رہا ہوں مگر کل گلڈیٹرزکی نمائندگی کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں ہم نے تین میں تین میچ جیتے ہم خوش ہیں مگر ہر دن الگ ہوتا ہے، ہم نے صفر سے کام شروع کرنے ہے اس بات یقین رکھتے ہیں کہ محنت کرنی ہے، اور جیت کی طرف جانا ہے۔

سابق ٹیم کے خلاف بڑاسکورکرنا ہے دراصل بڑے میچ میں بال ٹو بال سٹریجی اختیار کرنا پڑتی ہے، ملتان کی وکٹ بہت اچھی ہے اس بارے میں تیزی سے فیصلے کرنے پڑیں گے ۔

روسو کاکہناتھاکہ کہ سکواڈ میں بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے، جیتنے والی ٹیم کا مورال بلند ہے تاہم یہ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے اس لئے بینچ پربیٹھے ہوئے کھلاڑیوں کو مواقع دئے جائیں گے وکٹ کنڈیشن دیکھتے ہوئے تبدیلیا ں کی جاسکتی ہیں، کوئٹہ کی کپتان نے محمد عامر پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک خاص بالر ہیں جو بالنگ اٹیک کو لیڈ کرتے ہیں انہوں نے پاکستان کےلئے اپنی خدمات سرانجام دیں اور گلیڈیٹرز میں اچھی پرفارمنس دےرہے ہیں ان کو اس لیگ میں خاص مقام حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وکٹ کی کنڈیشن دیکھتے ہوئے یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ کون سی ٹیم کتنا سکور کرسکتی ہے کوشش کریں گے کہ زیادہ سے زیادہ ٹارگٹ سیٹ کیا جائے۔

رئیلی روسو کا کہنا تھا کہ یہ اسلام آباد کی بدقسمتی تھی کہ ہاک آئی کافیصلہ ان کے حق میں نہیں آیا ہم نے بعد میں فوٹیج دیکھی تھی اس میں بال کی ڈائریکشن الگ تھی کیونکہ گیند نے رائٹ سائٹ پر ہٹ کیا جو دکھایا گیا بدقسمتی سے جو ٹیکنالوجی سے دکھایا گیا وہ اسلام آباد کے خلاف چلا گیا ایسی غلطیاں ہوجاتی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button