Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل 9:دوسرا معرکہ کوئٹہ گلیڈیٹرز کے نام، مرد میدان سعود شکیل رہے

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے دوسرا میچ کوئٹہ گلیڈیٹرز نے جیت لیا۔ نمایاں کارکردگی پر سعود شکیل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

پشاور زلمی مقررہ اوورز میں 207 کے جواب میں 000 رنز بنا سکی، کپتان بابر اعظم 68، صائم ایوب 42، تام کوہلر 18 رنز بن کر نمایاں سکورر رہے، یوں زلمی 190 رنز بنا سکی۔
گلیڈیٹرز کی جانب سے ابرار احمد 2، محمد عامر ، عقیل ہوکین ، 1-1 وکٹ لے سکے۔

اس سے قبل پہلے کھیلتے ہوئے دوسرے میچ میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے، اوپننگ جوڑی نے ابتدائی ہی میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور وکٹ کی چاروں جانب شاٹس کھیل کر 157 رنز کا آغاز فراہم کیا، سعود شکیل نے 47 گیندوں پر 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 74 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جیسن رائے 75 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کپتان ریلی روسو 14، شیرفین رتھرڈورڈ 20، محمد وسیم جونئیر 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے 3 جبکہ لیوک ووڈ اور محمد ذیشان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی کے ساتھ ایونٹ کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلی روسو نے کہا کہ کوشش کریں گے، بڑا ٹارگٹ سیٹ کرکے حریف ٹیم کو پریشر میں لانا پلان کا حصہ تھا، جس میں کامیاب رہے۔

پشاور زلمی کی ٹیم کپتان بابراعظم، صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول، آصف علی، ڈین موسلی، عامر جمال، لیوک ووڈ، محمد ذیشان، سلمان ارشاد پر مشتمل تھی۔

جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ میں کپتان ریلی روسو، جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافے، سرفراز احمد، شیرفین رتھرڈورڈ، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، محمد عامر، ابرار احمد شامل تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button