کوئٹہ سٹاف کالج مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے 36 رکنی وفد کا زرعی یونیورسٹی کا دورہ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں کوئٹہ سٹاف کالج مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے 36 رکنی وفد کی آمد ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے یونیورسٹی کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی خاص طور پر جنوبی پنجاب کے کسانوں کی فلاح کے لیے مختلف ریسرچ پروجیکٹس پر کام کر رہی ہے، جس میں خاص طور پر گندم کا ہائبرڈ بیج، فلاپی ایریگیشن سسٹم، بائیو پیسٹی سائڈ، مینگو سمال ٹری سسٹم،سمارٹ ٹریپ اور سولر ڈرائر سسٹم شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی میں طلباء و طالبات کو جدید ٹیکنالوجی اور ہائبرڈ نظام تعلیم کے تحت دور حاضر کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے تعلیم دی جاتی ہے۔
یونیورسٹی کے طلباء و طالبات عالمی یونیورسٹیوں میں مختلف ایکسچینج پروگرام کی مدد سے تعلیم حاصل کرنے اور تحقیق کی سرگرمیوں میں بھی مصروف عمل ہیں۔عالمی یونیورسٹیوں سے فارغ و تحصیل قابل فیکلٹی ریسرچ اور تعلیمی سرگرمیوں میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
اس موقع پر کوئٹہ سے آئے وفد نے وائس چانسلر اور فیکلٹی سے سوال و جوابات کا سیشن کیا۔
آخر میں کوئٹہ سے آئے وفد نے زرعی یونیورسٹی ملتان کی اتنے کم عرصے میں ملکی و بین الاقوامی سطح پر زراعت کی ترقی میں کردار کو سراہا، خصوصا گندم کا ہائبرڈ بیج پاکستان کی زراعت میں خوش آئند قرار دیا۔
اس موقع پر زرعی یونیورسٹی کی سینیئر فیکلٹی موجود تھی۔