Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

راشد خان لودھی کے لئے قران خوانی کی مجلس

"ڈی رپورٹرز” کے ایڈیٹر ان چیف زاہد خان لودھی کے بھائی ، فرقان لودھی ،فرحان لودھی اورکاشان لودھی کے والد ریٹائرڈ اےایس ایف آفیسر اور ڈی رپورٹر کے سرپرست راشد خان لودھی جن کا ہفتہ کو انتقال ہوگیا تھا ۔

جن کی روح کے ایصال ثواب کے لئے کی قران خوانی ادا کی گئی ، جس میں مولانا اسماعیل ہزاروی نے فلسفہ حیات وموت بیان کیا، اور کہا کہ ہمیں مختصر زندگی میں دنیاوی کاموں کے ساتھ آخرت کی تیاری بھی کرنی ہے ۔

معمولات زندگی کو ایسے ترتیب دیں کہ اپنے اللہ کے لئے بھی برابر وقت نکالیں۔

قران خوانی میں سیاسی ،سماجی،عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

دریں اثنا پریس کلب ملتان کے صدر شکیل انجم، مخدوم مدثر حسین شاہ ،رانا لیاقت ،اینگرو کے انجییئر ملک عمران اسلم اور دیگرافراد نے سوگوارن سے اظہار تعزیت کیا، اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button