Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں تقریب تقسیم ترجمہ قرآن مجید کی تقریب آج ہوگی

اسلامک ریسرچ سنٹر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام تقریب تقسیم ترجمہ قرآن مجید زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ (ستارہ امتیاز و تمغہ امتیاز) آج جمعرات شعبہ سیاسیات کے سیمینار ہال میں منعقد ہوگی۔

جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ (ستارہ امتیاز و تمغہ امتیاز) اپنے دست مبارک سے فیکلٹی آف ایگری کلچر سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، فیکلٹی آف کامرس ،بینکنگ اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن ، فیکلٹی آف لاء ، فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے تمام اساتذہ کرام کو ترجمہ قرآن مجید تقسیم کریں گے۔

اس تقریب کا اہتمام شعبہ اسلامیات کے معزز اساتذہ خصوصا پروفیسر عبد القدوس صہیب اور پروفیسر الطاف حسین لنگڑیال کی خصوصی کاوش سے کیا جا رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button