Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا: اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام تقریب تقسیم ترجمہ قرآن مجید

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام تقریب تقسیم ترجمہ قرآن مجید کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہاکہ میں ڈاکٹر شبیر احمد کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہو ں نے اس عظیم کام کا آغاز کیا ہم مل کر اسے آگے بڑھائیں گے، انہوں نے کہاکہ اساتذہ ہماری سوسائٹی کا انتہائی اہم عنصر ہے اس لیے اساتذہ کرام کا قرآن مجید کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر شبیر احمد کی بہت سی خدمات ہیں ہم سب اس کو سراہتے ہیں کہ قرآن مجید کے تراجم کی تقسیم کا یہ بہت عظیم کام ہے تاکہ بنی نوع انسان کی صحیح خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

ڈاکٹر شبیر احمد نے کہا کہ میری گزارش ہے کہ آپ اس کتاب ہدایت کو پڑھیں گے سمجھیں گے عمل کریں گے اور اس پیغام کو عام کریں گے۔

ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ سنٹر پروفیسر ڈاکٹر عبد القدوس صہیب نے کہاکہ قرآن الہامی ہدایت ہے جس کا ترجمہ دنیا کی مختلف زبانوں میں ترجمہ ہوا بہاء الدین زکریا یونیورسٹی پہلی یونیورسٹی ہے، جس سے ترجمہ قرآن کی تقسیم کا مرحلہ کا آغاز ہو رہا ہے، آج کی تقریب میں سوشل سائنسز اور ویٹرنری سائنسز کے اساتذہ کرام میں تقسیم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ قرآن کے چار حقوق ہیں ہم پر ایمان ، تلاوت ، سمجھنا اور اس کا پیغام دوسروں تک پہنچائیں، جس طرح آپ نے یہ پیغام دوسروں تک پہنچایا. بالخصوص آپ ﷺ نے خطبہ حجتہ الوداع کے موقع پر فرمایا کہ میں تمہارے درمیان دو چیزیں چھوڑے جارہا ہوں ایک قرآن اور سنت۔

تقریب میں تلاوت کی سعادت ڈاکٹر حافظ محمد سرور اور نعت رسول مقبول ڈاکٹر قاریہ نسرین اختر نے پیش کی.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button