رمیز راجہ کی دبنگ انٹری

پی ایس ایل 8 رمیز راجہ کے بھی دل کے قریب ہے،اس لئے کہ وہ بطور پی سی بی چیئرمین اس کے لئے دن رات کام کررہے تھے تو اس سےقبل بطور کمنٹیٹر ہر ایڈیشن میں ساتھ تھے۔
اس بار نہ وہ چیئرمین پی سی بی رہے اور نہ ہی کمنٹیٹر، لیکن عین پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب کے روز وہ کہاں تھے؟؟؟
انہوں نے بھی ایک بڑی بیٹھک لگالی ،بلکہ معتبر ترین کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مستقبل کی کرکٹ،اس کے قوانین کی تبدیلی عمل کا حصہ بن گئے۔
رمیز راجہ نے ایم سی جی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی، آئی سی سی اور کرکٹ کجے لئے سب سے معتبر ترین میلبرن کرکٹ کمیٹی اجلاس پر ایم سی سی نے جو بیانہ دیا،اس پر رمیزراجہ نے کہا ہے کہ دل چسپ گفتگو کے دلچسپ سیشن، آپ سب کے ساتھ ملنا پسند آیا اور نئے ممبران کا پرتپاک خیر مقدم ۔لارڈز میں پھر ملیں گے۔
اس سے قبل ایم سی سی کمیٹی نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم اس وقت میٹنگ کررہی ہے۔
کمیٹی کے اندر اپنے کردار کے حصے کے طور پر، وہ بہت سے اہم مسائل پر بات کر رہے ہیں جو اس وقت عالمی کھیل کو متاثر کر رہے ہیں۔