Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

رانا ندیم انجم کو منیجر پنجاب ہاکی ٹیم نامزد کردیا گیا

ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کے زیر اہتمام بین الصوبائی انڈر 17بوائز اور انڈر16 گرلز ہاکی چیمپئن شپ جو کہ 2 تا 5 نومبر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد کی جارہی ہے۔
جس میں شامل پنجاب ہاکی ٹیم کے لیے رانا ندیم انجم ڈویژنل اسپورٹس آفیسر ملتان کو منیجر نامزد کیا گیا ہے ۔
وہ اس ایونٹ میں شمولیت کرنے والی پنجاب کی ہاکی ٹیموں کو بطور منیجر جوائن کریں گے، اسپورٹس سے وابستہ حلقوں نے ان کو بطور منیجر نامزد ہونے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ پنجاب کی ٹیمیں ان کی رہنمائی میں چیمپئن شپ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔
دریں اثناء بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایچ ای سی کے پروجیکٹ کامیاب نوجوان کے سلسلے میں اکیڈمیز۔ ہائی پرفارمنس اینڈ ریسورس سنٹر کے سلسلے میں بنائی جانے والی ٹیکنیکل کمیٹی میں رانا ندیم انجم ڈویژنل اسپورٹس آفیسر ملتان کو بطور ممبر نامزد کیا گیا ہے ۔جو کہ اس سلسلے میں ہونے والی تمام تر کارروائیوں میں ٹیکنیکل کمیٹی کے ساتھ کام کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button