Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی ایمپلائز الیکشن : رانا ساجد کا نیا ریکارڈ
زکریا یونیورسٹی کے ایمپلائز یونین کے الیکشن میں پروگریسیو لبرل گروپ کے رانا ساجد نے839 ووٹ لیکر ریکارڈ قائم کردیا۔ کنٹرولر امتحانات زکریا یونیورسٹی میں فرائض سر انجام دینے والے رانا ساجد نے سارے امیدواروں سے زیادہ ووٹ حاصل کئے۔
انہوں نے اس کامیابی کو ملازمین کے نا م کیا ہے جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ، ان کا کہنا ہے کہ خدمت کاسلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
دریں اثنا ریٹائرڈ آفیسرز ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی کے چیئرمین ڈپٹی رجسٹرار سید غفور علی شاہ نے پروگریسو لبرل گروپ کے سربراہ غلام حر غوری ، ندیم بوسن، رفاق اعوان، رانا ساجد سمیت سارے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی ہے اور کہاہے کہ یونیورسٹی کی بہتری کےلئے سب ملکر کام کریں گے۔