Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

’’ریکٹ نیٹو، مستقبل کی جدید ٹیکنالوجی‘‘ بارے سیمینار

ویمن یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آٖف کمپیوٹر سائنسز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار منعقد ہوا ، جس کا عنوان’’ریکٹ نیٹو، مستقبل کی جدید ٹیکنالوجی‘‘ تھا ۔

سیمینار کے مہمان خصوصی زکریا یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنسز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر خواجہ تحسین تھے۔

انہوں نے اپنے لیکچر میں کہا کہ ریکٹ نیٹو ٹیکنالوجی جاواسکرپٹ سے نکلی ہے، جو انڈرائیڈ اور آئی او ایس فریم ورک ہے، اور موبائل ایپلیکیشنز کو بنانے کے لئے زیادہ استعمال ہوتی ہے ۔

یہ ویب ڈیویلپر کے لئے آسانی پیدا کرتا ہے کہ وہ براؤزر پر کام کرنے کے بجائے موبائل پلیٹ فارمز کو استمال کرتا ہے ۔

دوسرے لفظوں میں ویب ڈویلپرز اب ایسی موبائل ایپلیکیشنز لکھ سکتے ہیں، جو واقعی "نیٹو” نظر آتے ہیں۔

اس موقع پر لیکچرر حمیرا بتول گل نے ایک لیکچر میں موضوع کی تفصیل بیان کی ۔

ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر خدیجہ کنول نے خطاب کرتے ہوئے کہ وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کی سربراہی میں ویمن یونیورسٹی ترقی کی منازل طے کرہی ہے ۔

ہم اپنی طالبات کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کررہے ہیں، اس سیمینار سے طالبات کو اپنی عملی زندگی میں فائدہ ہوگا ڈاکٹر خواجہ تحسین کے لیکچر سے طالبات کے لیے موبائل ایپ ڈویلپمنٹ مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانے کے مواقع تلاش کرنے کی راہ ہموار ہوئی ہے ۔

آخر میں ڈائریکٹر ڈاکٹر خدیجہ کنول نے ڈاکٹر خواجہ تحسین احمد کو شیلڈ پیش کی، جبکہ شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button