Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

بھارت کے خلاف جیت کےلئے تیار ہیں : افتخار احمد

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز افتخار احمد کا کہنا ہے کہ مشکل کنڈیشن کے بعد کھیلنے آسان ہوگیا تھا،چھٹے نمبر پر آکر سنچری کرنا آسان کام نہیں،نیپال کی ٹیم کمزور ٹیم نہیں، ہماری فارم لگی ہے، بھارت کے خلاف میچ ہمیشہ اعصاب شکن رہا ہے ۔

وہ میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ سنچری کے بعد خوشی مخصوص اظہار کرنے کا کوئی مقصد نہیں تھا، کسی کوئی کوئی پیغام نہیں دیا یہ سب غیر ارادی طور پر ہوا، بابر اعظم وکٹ پر حوصل افزائی کرتے ہیں ،جس کی وجہ سے کھلاڑی اپنا ٹیلنٹ دکھاتے ہیں۔

جس وقت وکٹ پر آیا پر گیند مشکل سے بیٹ پرآرہی تھی ہمارے ملک کی کنڈیشن میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مشکل ہوتی ہے، کیونکہ گیند گریپ کرتی ہے اس میچ میں گیند زیادہ گرپ اس لئے کررہی تھی کہ نیپالی بالر سلو گیند کرارہے تھے ، مگر جیسے ہی آئی سیٹ ہوئی ہم نے شارٹس لگانےشروع کردئے۔

نیپالی ٹیم کوئی کمزور ٹیم نہیں وہ بڑی ٹیموں کو مار کر یہاں تک پہنچی ہے، ویسے بھی انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم یا میچ آسان نہیں ہوتا ۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ میچ ہمیشہ ٹف رہا ہے اس لئے میچ کی پلاننگ کنڈیشن دیکھ کر تیار کریں گے مگر جیت سے اغازنے حوصلہ دیا ہے اور جیت کا تسلسل جاری رکھیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button