زکریا یونیورسٹی ملتان : ریجنل پلان 9 کے فارغ التحصیل سٹارٹ اپس کے لیے اعزازی تقریب
بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اورک ڈیپارٹمنٹ میں ریجنل پلان 9 کے فارغ التحصیل سٹارٹ اپس کے لیے اعزازی تقریب کا انعقاد ہوا۔ جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی (ستارہ امتیاز) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، ان کے علاوہ دیگر مہمانان میں ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر نجم الحق ، ڈاکٹر محمد نعمان عباسی ، ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر محمد جاوید اختر سلیانہ ، ڈاکٹر جویریہ عباس اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے نمائندہ حرا یوسف بھی موجود تھیں۔
اورک ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمد علی ، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے بزنس ڈویلپمنٹ آفیسر شاہد محمود ، زوہیب حسن ، انکووبیشن منیجر زبیر اصغر نے تقریب کی میزبانی کی، تقریب کے دوران تمام سٹاراپس کی محنت اور کامیابیوں کو سراہنے کے لیے وائس چانسلر کی طرف سے اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
سٹارٹ اپ ممبران نے اس موقع پر بے حد خوشی کا اور مسرت کا اظہار کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی (ستارہ امتیاز) نے اپنے خطاب میں سٹارٹ اپس کی کاوشوں کو سراہا اور کہاکہ آئی ٹی شعبہ کو ایسے کئی ہونہار لوگوں کی ضرورت ہے تاکہ وہ پاکستان کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرسکیں۔
ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر نجم الحق نے کہاکہ یہ موقع اورک ڈیپارٹمنٹ کے تعلیمی اور اقتصادی اہداف کو حاصل کرنے میں ایک اہم قدم ہے، جو ملک کی معاشرتی اور اقتصادی بنیادوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔