Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان کی رجسٹرار کا بڑا اعزاز

دی ویمن یونیورسٹی ملتان کی رجسٹرار اور شعبہ انگلش کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر میمونہ خان کو قائد اعظم گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی کی پروفیسر, ڈائریکٹر سپورٹس اور رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان،تدریس تنقید و تحقیق کے میدان میں خدمات انجام دینے پر استحکام پاکستان فاؤنڈیشن کی جانب سے "قائد اعظم گولڈ میڈل” سے نوازا گیا۔

لاہور میں منعقدہ استحکام پاکستان فائونڈیشن کی پروقار تقریب میں ڈاکٹر میمونہ خان کو ان کی ملک وقوم اور سماجی خدمات پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا، صوبائی وزیر آب پاشی کاظم علی پیر زادہ نے انہیں گولڈ میڈل پہنایا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر میمونہ اس وقت چیئرپرسن شعبہ انگریزی کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر سپورٹس اور رجسٹرار کے اضافی چارج پر فرائض سر انجام دے رہی ہیں، ان کی مہارت کا شعبہ انگریزی ادب اور لسانیات ہے۔

اس یادگار ایونٹ پر ڈاکٹر میمونہ خان کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز ویمن یونیورسٹی ملتان کا ہے کیونکہ یہ سب کچھ اس تاریخی تعلیمی ادارے کی بدولت حاصل ہوا، یہ یونیورسٹی اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے، یہاں ہونے والے معیاری ریسرچ اور تدریس اس کی نئی پہچان ہے، یہ ایک مثال ہے سب اساتذہ کو محنت سے کام کرنا ہوگا تاکہ ان کی خدمات کوبھی ایسے ہی سراہا جاسکے ، میری اس کاوش میں یونیورسٹی کے اساتذہ اور آفیسرز کی مدد بھی شامل حال رہی جن کے بنا کوئی بھی ٹارگٹ حاصل کرنا ممکن نہیں،
وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کی بھی شکر گزار ہوں کہ ان کی سرپرستی میں ہم سب کو کام کرنے کے مواقع مل رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button