Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان میں روایتی کھیلوں کی ترویج کےلئے منصوبہ تیار

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ روایتی کھیل گلیمر اور جدید دور کی چکا چوند میں گم ہوتے جارہے ہیں، جبکہ نوجوان نسل کی روایتی کھیلوں میں عدم دلچسپی بھی کسی بدقسمتی سے کم نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ روایتی کھیلوں کے احیاء کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔

یہ بات انہوں ملاقات کے لئے آنیوالے روایتی کھیلوں کی تنظیم کے صدر فرقان احمد خان سے اپنے آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سیکرٹری سروسز جنوبی پنجاب انجینئر امجد شعیب خان ترین بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب نے کہا کہ کبڈی،رسہ کشی،کشتی اور نیزہ بازی جیسے کھیل ماضی کا حصہ بنتے جارہے ہیں جبکہ نوجوان نسل موبائل اور کمپیوٹر گیمز میں زیادہ دلچسپی لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معدوم ہوتے روایتی کھیلوں کے احیاء کے لئے سرکاری اور کارپوریٹ اداروں کو آگے آنا ہوگا، اور میڈیا کو بھی اس مقصد کے حصول کے لئے اپنا کرادار ادا کرنا ہوگا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے ہر ضلع کے سپورٹس کیلنڈر میں روایتی کھیلوں کو شامل کیا جائے گا اور انہیں جشن بہاراں کی سرگرمیوں کا لازمی حصہ بنایا جائے گا۔

روایتی کھیلوں کے احیاء میں دلچسپی لینے پر ٹریڈیشنل سپورٹس ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر فرقان احمد خان نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت کی کاوشوں سے روایتی کھیلوں کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھڑ سواری، نیزہ بازی اور تیر اندازی اسلام کے پسندیدہ کھیل ہیں۔ فرقان احمد خان نے کہا کہ دیسی کشتی، آرم ریسلنگ اور بیل دوڑ جیسے روایتی کھیل مٹتے جارہے ہیں، اور پاکستان کے مختلف علاقوں کے 35 روایتی کھیل معدوم ہوتے جارہے ہیں۔

ملاقات میں روایتی کھیلوں کی تنظیم کے صدر نے ملتان میں کھیلوں بارے سٹیٹ آف دی آرٹ اکیڈمی قائم کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button