Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی کے گراؤنڈ کی تزین و آرائش شروع

انٹرنیشنل کرکٹرز کے زمانہ طالبعلمی کے معروف کرکٹ میدان ایمرسن یونیورسٹی گراؤنڈ کی تزئین و آرائش کے کام آغاز کردیا گیا ہے۔

پہلے مرحلہ میں گراؤنڈ سے قد آدم جھاڑیوں، حشرات الارض اور جڑی بوٹیوں کا صفایا کیا جا رہا ہے ، اور پچز کی تعداد ایک سے بڑھا کر تین کردی گئی ہے۔

پویلین کی عمارت کا ازسر نو رنگ و روغن کیا گیا ہے، گراؤنڈ کے باؤنڈری لائن کے باہر جاگنگ ٹریک بھی تیار کیا جارہا ہے۔

ایمرسن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کا کہنا ہے کہ ایمرسن یونیورسٹی کے کرکٹ گراؤنڈ میں انٹرنیشنل کرکٹ میدان کے برابر سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔
اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے انٹرنیشنل انفراسٹرکچر ویژن سے بھی استفادہ کیا جائے گا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے ایمرسن یونیورسٹی کے گراؤنڈ کی تراش خراش اور پچز کی تیاری کے کام کا جائزہ لینے کیلئے گراؤںڈ کا وزٹ کیا، اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی تربیت اور صحتمندانہ ماحول کیلئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہیلتھ اینڈ فزیکل سنٹر بنانے کا بھی اعلان کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ایمرسن یونیورسٹی کی اعلی تدریسی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ سپورٹس ویژن کا بھی تعین کر لیا گیا ہے۔

حال ہی میں آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے راؤنڈ میچز کی میزبانی کی ہے، اور اب آل پاکستان بھر کی یونیورسٹیز کے مابین بیس بال چیمپئن شپ کی میزبانی کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں، پڑھے لکھے اور صحتمند نوجوان ہی ملک کی حقیقی معنوں میں خدمت کرسکتے ہیں۔

اس موقع پر موجود ڈائریکٹر سپورٹس محمد ظفر شیروانی نے بتایا کہ ایمرسن یونیورسٹی کے موجودہ کرکٹ گراؤنڈ پر پاکستان کے سابق کرکٹ کپتان انضمام الحق، ٹیسٹ کرکٹرز مشتاق احمد ، راحت علی، انٹرنیشنل کرکٹرز صہیب مقصود اور عامر یامین سمیت پاکستان کے نامور کرکٹرز کھیل چکے ہیں۔

اس موقع پر انٹرنیشنل بیس بال اور فرسٹ کلاس کرکٹ امپائر محمد جمیل کامران بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button