فوٹو جرنلسٹ عاطف انصاری کے لئے بڑا صدمہ
علامہ نواز شاہ مہروی نے کہا ہے کہ والدین کا کوئی نعم البدل نہیں ہے ہمیں تعلیمات محمدی پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونا چاہیے، موت کا ذائقہ ہر ذی روح نے چھکنا ہے، اس لیے ہمیں آخرت کی فکر کرنی چاہیے، والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے بھی روشناس کرائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مسجد لعل نہال میں روز نامہ دنیا کے سابق کارکن و سابق جنرل سیکرٹری فوٹو جرنلسٹ ایسو سی ایشن ملتان عاطف انصاری ، میاں محمد آصف ، محمد سہیل ظہور انصاری کی والدہ مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے قرآن خوانی کے بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔
اس موقع پر مرحومہ کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی خصوصی طور پر دعا کی گئی جبکہ قل خوانی خلیل احمد سیال ، شکیل احمد سیال ، عبد الروف انصاری ، بدر منیر ، عدیل احمد سیا ل ، محمد اسامہ ، عبد الواسع انصاری ، مظہر جاوید، خالد چوہدری ، شاہد لودھی ، رفیق قریشی، مظہر قادری ، عقیل چوہدری ، امتیاز اعوان ، پروفیسر عنایت علی قریشی ، میاں وقاص فرید قریشی ، محمود خان ، نیاز گل ناصر ، نعمان خان بابر، جام بابر، ملک منیر ہانس،شیخ فیصل کریم، قاری نعیم اللہ،عدنان فاروق قریشی ، محبوب ملک،خواجہ اشرف صدیقی ، شکیل چوہدری ، بابو نفیس انصاری ، شیخ عثمان ، اعجاز خان ،ملک شوکت ،محمد بلال ، ملک مختیار، سید غفور شاہ ، جی بشیر احمد ، شیخ الیاس ، محمد دلشاد، حاجی خلیل راں ،الحاج محمد اشرف قریشی ،محمد کاشف ، ملک اقبال ،شیخ عبد الحمید قادری، شیخ یاسر ،محمد نواز ش ،علی سلطان ، محمد جنید ، راؤ شکیل ، ثمر منیر، محمد سیف ، جمیل سیال ، جلیل سیال ، الطاف سیال ، آصف سیال ، ماجد سیال ، عبد الحنان انصاری ، شیخ یاسر ، محمد انس ، میاں ا ویس فرید قریشی ،حافظ نعیم سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔