Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کو روکنے کےلئے ‘سیف پارکنگ’ قائم

زکریا یونیورسٹی ملتان کے ریذیڈنٹ آفیسر پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلہ کے مطابق بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں متعدد جگہ پر ‘سیف پارکنگز’ بنادی گئی ہیں، اور مستقبل قریب میں انٹری گیٹ پر ٹوکن لینے اور دینے کا خاتمہ کیا جارہا ہے۔

تما م شعبہ جات کے ملازمین طلباء اپنی کار اور موٹر سائیکل مجوزہ سیف پارکنگز میں پارک کیا کریں گے اور وہاں پر موجود سیکورٹی گارڈ سے ٹوکن لیں گے اور دیں گے، سیف پارکنگز کے علاوہ کیمپس میں کسی بھی جگہ کار موٹر سائیکل پارک کرنے والا خود ذمہ دار ہوگا۔

بغیر سیف پارکنگ کار و موٹر سائیکل چوری ہونے کی صورت میں سیکورٹی ونگ کی ذمہ دار نہ ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button