Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

حکومت نے ریٹائرمنٹ لینا مشکل بنادیا:اشفاق گجر

پنجاب ایسوسی ایشن آف سبجیکٹ اسپیلشٹ کے صدر محمد اشفاق گجر نے کہا ہے کہ مہنگائی ، ناانصافی کے عذاب تو اپنی جگہ اس دور حکومت میں ریٹائرمنٹ لینا بھی ممکن نہیں رہا ۔

جس کمپیوٹرائزڈ سسٹم کی ہمارے وزیر تعلیم ہر پل تعریفوں کے پل باندھتے ہیں جنوبی پنجاب کے اساتذہ کے لیے جان کاعذاب بن گیا ہے ، ساٹھ سال کی عمر میں میں لوگ ریٹائر ہو رہے ہیں، لیکن نہ ان کی پینشن جارہی ہو رہی ہے نہ ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن ہو رہا ہے تنخواہ بند، روزگار بند اور اب پینشن بھی بند ہے۔

جنوبی پنجاب کو کس قسم کی اذیت اور کس نہ کردہ جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔ سینئر ترین سٹیزنز کے چولہے ٹھنڈے کیے جا رہے ہیں، انہیں دربدر کی ٹھوکریں، دفتروں کے چکر اور ناقابل تسخیر مشکلوں کے دوزخ میں ڈال دیا گیا ہے ۔

پنجاب ایسوسی ایشن آف سبجیکٹ سپیشلسٹ جسٹ ارباب اختیار سے درخواست کرتی ہے کہ فوری طور پر جنوبی پنجاب کے کے گورنمنٹ اساتذہ کی ریٹائرمنٹ میں حائل دشواریاں دور کی جائیں، اور ریٹائر ہونے والے اساتذہ کو بروقت ادائیگی کی جائے تاکہ ان کی پنشن کا حصول ممکن بن سکے، اور ان کی مشکلات کم ہوسکے، اساتذہ کرام ساٹھ سال کی عمر میں ریٹائر ہورہے ہیں مگر تمام جمع پونجی ڈیپارٹمنٹ انکو بروقت ادا نہیں کررہا ، ان اساتذہ پر ظلم و ستم فوری بند کیا جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button