Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیم کے شعبے میں انقلابی اصلاحات کا آغاز

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائر رانا رضوان قدیر نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے میں تعلیم یافتہ طبقہ ترقی کی راہ ہموار کرتا ہے، حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے تعلیم کے شعبے میں انقلابی اصلاحات کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں بنیادی تعلیم کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے موثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محکمہ تعلیم کے دفتر میں بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر محکمہ تعلیم کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائر رانا رضوان قدیر نے ناقص کارکردگی پر ڈی ڈی او ایجوکیشن جلال پور پیروالہ اور ڈی ڈی ای او شجاعباد سمیت ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی کو شوکاز جاری کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔

ڈپٹی کمشنر رانا رضوان قدیر نے کہا کہ جلال پور پیر والا میں گرلز ہائر سیکنڈری سکول کے قیام کے حوالے سے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، جبکہ مزدور طبقے کے لئے ارلی مارننگ اور آفٹر نون سکولوں کی حالت زار اور معیار تعلیم بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔

کیپٹن ریٹائر رانا رضوان قدیر کا کہنا تھا کہ پیف کے سکولوں اور پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہوں میں بہتری کے لیے سسٹم وضع کریں گے۔
انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت جاری کی کہ اساتذہ کی کمی پورا کرنے کے لیے دیہی سکولز پر خصوصی فوکس کیا جائے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو محکمہ تعلیم کے افسران کی جانب سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button