ریاض احمد آصف بلامقابلہ ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز اینڈ پرنسپلز ایسوسی ایشن کے صدر منتخب
ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹر ز اینڈ پرنسپلز ایسوسی ایشن ملتان کے الیکشن صدر ریاض اپنے پورے پینل کے ساتھ بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔
بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز اینڈ پرنسپلز ایسوسی ایشن ملتان کے الیکشن سال 26-2024 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 جون 2024 دن 11 بجے مقرر تھی جبکہ مقررہ تاریخ و وقت پر کسی نے بھی ریاض احمد آصف کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع نہ کروائے، جس پر ریٹرننگ آفیسر اختر محمود چیمہ نے صدر ریاض احمد آصف کے پینل کو فاتح قرار دیتے ہوئے جیت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نو منتخب عہدے داران میں ریاض احمد آصف صدر، محبوب اشرف سینئر نائب صدر مردانہ، حنا ناز سینئر نائب صدر زنانہ، رب نواز خان نائب صدر مردانہ، عائشہ پروین نائب صدر زنانہ، حافظ فیاض احمد جنرل سیکرٹری، ظفر اقبال زاہد جوائنٹ سیکرٹری مردانہ، شمائلہ شبیر جوائنٹ سیکرٹری زنانہ، طارق اعجاز فنانس سیکرٹری مردانہ، عابدہ فردوس فنانس سیکرٹری زنانہ، رانا محمد اکرم پریس سیکرٹری، جاوید اقبال آڈیٹر شامل ہیں۔