Breaking NewsSportsتازہ ترین
رضوان کا کیچ ڈراپ ہونا ٹرننگ پوائنٹ تھا، کوچ اسلام آباد یونائٹیڈ

اسلام آباد ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ ملتان کی پچ اور کنڈیشنز مختلف تھیں۔نسیم بد قسمتی سے شروع میں وکٹ نا لے سکے، رضوان کو کیچ ڈراپ اہم مومنٹ تھا، وہ پوسٹ میچ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔
پریس کانفرنس ملاحظہ فرمائیں ۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ ہم نے کم اسکور کیا۔ٹاس اہم تھا لیکن میچ نے بتایا کہ اتنا بھی قابل فرق نہیں تھا۔ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ کنڈیشن ٹف تھی شروع میں بیٹرز کو پریشانی ہوئی۔کوکس اور سلمان کی پارٹنرشپ نے ٹارگٹ کو سیٹ کیا۔کوکس اور سلمان کی بدولت ہماری گیم میں واپسی ہوئی، ہم گیم کو آخری بال تک لے گئے بدقسمتی سے جیت نہیں سکے۔