Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان میں جشن بہاراں کے سلسلے میں پھولوں کی نمائش شروع ہوگئی

چیئرمین بورڈ حافظ محمد قاسم، سیکرٹری بورڈ خُرم شہزاد قریشی اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر فدا حسین نے جشن بہاراں کے سلسلہ میں پھولوں کی نمائش کا افتتاح کیا، اس موقع پر صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن،ملک نثار احمد اور افسران بورڈ ہمراہ تھے۔

انھوں نے خوبصوت اور دیدہ زیب پھولوں کی نمائش کے انعقاد پر اسٹیٹ آفیسر، مجید خان منیس، ہیڈ مالی محمد مصطفی اور ان کے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور اسٹیٹ برانچ کے اہلکاران کیلئے تعریفی اسناد اور خصوصی انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔

سیکرٹری بورڈ نے پھولوں کی نمائش 20 مارچ بروز بدھ شام 05 بجے تا رات 10 بجے تک عوام الناس کیلئے جاری رکھنے کے احکامات جاری کئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button