ویمنز پریمئر لیگ : رائل آرچرڈ فائنل میں پہنچ گئی
رائل آرچرڈ کے زیر اہتمام اور ڈی ایچ اے سپورٹس کمپلیکس ملتان کے زیر اہتمام کھیلے گئے اپنے آخری لیگ میچ میں رائل آرچرڈ نے سٹار سرگودھا کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر پول کی ناقابل شکست ٹیم بننے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔
ڈی ایچ اے سپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے میچ میں سٹار سرگودھا ٹاس جیت کر مقررہ 20 اوورز میں 88/9 کا ہدف دے سکی جو رائل آرچرڈ نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔ فاتح کپتان ثنا گلزار کو بیسٹ باؤلنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔
اس سے قبل کھیلے گئے راؤنڈ لیگ میچ میں کرک ایڈکشن ڈی ایچ اے ملتان نے اپنے ترین اکیڈمی لودہراں کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
بہترین آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر فاتح ٹیم کی سبیقہ مصطفیٰ پلیئر آف دی میچ ایوارڈ کی حقدار قرار پائی۔
مہمانان خصوصی ڈاکٹر محمد عبد الصبور چیف ایگزیکٹو آفیسر لودہراں پائلٹ پراجیکٹ ۔ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم اور ویمن یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر دیبا عدنان نعیم نے انعامات تقسیم کیے۔
لیگ کے چیف ایگزیکٹو علی عمر اور منیجنگ ڈائریکٹر کاشف منہاس نے بتایا کہ فائنل میں رائل آرچرڈ ویمنز کا مقابلہ گراؤنڈز اپ وومنز کے ساتھ ہوگا۔