Breaking NewsSportsتازہ ترین
رستم ملتان کی تیاریاں
کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خان خٹک نے کہا ہے کہ دیسی کشتی ہمارا ثقافتی و علاقائی کھیل ہےش ملتان ڈویژن میں دیسی کشتی کو فروغ دینے کے لئے رستم ملتان ڈویژن کا مقابلہ جنوری 2024 کے پہلے ہفتے یوتھ سنٹر ملتان میں منعقد ھوگا۔
اس ضمن میں کوالیفائنگ راونڈ کے مقابلے آج جمعرات کل جمعہ کو بوقت ایک بجے دوپہر شروع ھونگے، اور کل ا یوتھ سنٹر میں منعقد ھونگے، ٹرائیلز میں شرکت کرنے والے پہلوان مقررہ وقت پر پہنچیں۔
ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان شاہ منظر فرید سید نے آرگنائزنگ کمیٹی سے کہا کہ رستم ملتان ڈویژن کے دنگل کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں، کمیٹی میں جمیل کامران ملک غلام مرتضٰی گلزار پاشا محمد عاصم بھٹی حامد پہلوان رستم پاکستان میں موجود تھے۔