Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

رستم ملتان ڈویژن دنگل ماہ جنوری میں منعقد ہوگا

ملتان میں آٹھ سال کے طویل وقفہ کے بعد ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان سید منظر شاہ کی ذاتی دلچسپی پر کمشنر ملتان انجینئر عامر خٹک نے خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے رستم ملتان ڈویژن دنگل بارہ جنوری 2024 بروز جمہ یوتھ سنٹر ملتان میں منعقد کرانے کی اجازت دے دی ۔

ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان سید منظر شاہ نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملتان قدیمی ثقافت کا مرکز ہے، ملتان کے قدیمی ورثہ میں دیسی کھیلوں میلوں کو بڑی اہمیت حاصل تھی ، جس کی وجہ سے ملتان کے لوگ صحت مند اور خوش مزاج ہوتے تھے۔

ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی قدیمی ثقافت کو قائم دائم رکھیں، اسی لیے فخر ملتان ڈویژن کے نام سے دیسی کشتی پر مبنی دنگل کرانے کا پروگرام ترتیب دیا ہے تاکہ ہماری نوجوان نسل کو ان روائیتی کھیلوں سے روشناس کرایا جاسکے، اور ان کی اہمیت کو اجاگر کیا جاسکے۔

اسی سلسلہ میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان نے کمشنر ملتان عامر خٹک کی ہدایت پر سال نو کے آغاز پر ماہ جنوری کی بارہ تاریخ بروز جمعہ کو دنگل کا انعقاد کیا ہے، جس کے چیف کوآرڈینیٹر فاروق لطیف ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان ہونگے، جبکہ انتظامی کمیٹی میں حامد خان پہلوان، گلزار پاشا، محمد جمیل کامران، ملک غلام مرتضیٰ، حفیظ پہلوان و دیگر شامل ہیں، جبکہ منصف کمیٹی میں محمد عمر خان پہلوان گوجرانوالہ حفیظ پہلوان اور حامد خان پہلوان شامل ہونگے۔

اس ایونٹ کے ٹرائلز مقابلے 28 اور 29 دسمبر یوتھ سینٹر ملتان میں ہونگے، ان مقابلوں میں دو کیٹیگری کے پہلوان شرکت کریں گے۔
رستم ملتان ڈویژن سینئر میں 85 کلو گرام سے زائد وزن کے پہلوان حصہ لینگے، جن میں فاتح رستم ملتان ڈویژن کو گرز اور دو لاکھ روپے نقد جبکہ رنر اپ کو ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔

جبکہ دوسری کیٹگری میں جونیئر رستم ملتان ڈویژن میں 31 دسمبر 1998 کے بعد پیدا ہونے والے 25 سال اور 85 کلو گرام سے کم وزن والے پہلوان حصہ لے سکیں گے، جن میں فاتح جونیئر رستم ملتان ڈویژن کو 75 ہزار روپے نقد اور رنر اپ کو 50ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔

ان مقابلوں میں وہ پہلوان حصہ لے سکتے ہیں جو کہ ملتان ڈویژن کے مستقل رہائشی یا ڈومیسائل ملتان ڈویژن کا رکھتے ہوں۔سینئر رستم پہلوان ملتان ڈویژن میں سینئر کا ٹائم تیس منٹ ہوگا جبکہ جونیئر کے لیے ٹائم بیس منٹ ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button