Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں ‘سلام ٹیچرز ڈے’ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں سلام ٹیچرز ڈے کے حوالے سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ اساتذہ کا مقام انسان کی زندگی میں بہت اہم ہے، اور ہر کامیاب انسان کی زندگی میں اس کے استاد کی جھلک نظر آتی ہے ۔

انہوں نے طلباء سے کہا کہ بطور طالب علم آپ کا فرض ہے کہ آپ نہ صرف اپنے والدین اساتذہ کا احترام کریں، بلکہ ہر اس شخص کی عزت آپ پر لازم ہے جو عمر اور تجربے میں آپ سے بڑا ہے ۔

ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر مسعود رضوی نے کہا کہ آج کا دن ایمرسن کے اساتذہ اور بالخصوص وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے لئے بہت خاص دن ہے کہ طلباء اپنے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے آئے ہیں۔

تقریب کی خاص بات تمام شعبہ جات کے طلباء کا اپنے اساتذہ اور وائس چانسلر کو پھول اور کارڈ پیش کرنا تھا۔

تقریب میں طلبا کی طرف سے رمامہ بلوچ ،قمر محی الدین نے سلام ٹیچرز ڈے کے حوالے سے تقاریر کیں، جبکہ مزمل عارف اور فرحان نے ملی نغمے پیش کئے۔

تقریب کی نظامت کے فرائض پروفیسر شفقت عباس نے سر انجام دئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button