Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سیکنڈری لیول تک سرائیکی مضمون رائج کرانے کےلئے سرائیکی نصاب کمیٹی کا اجلاس

تعلیمی بورڈ ملتان میں سیکنڈری لیول تک سرائیکی مضمون رائج کرانے کےلئے سرائیکی نصاب کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں بورڈ حکام ،ایچ ای ڈی کے نمائندے اور سرائیکی زبان کے ماہرین نے شرکت کی۔

اجلاس میں نو بہار دولتانہ نے اپنی درخواست اور ملتان بورڈ کے زون سے چالیس ایسے اساتذہ کی نشاندہی کی جو ایم فل سرائیکی ہیں، اور بطور استاد محکمہ تعلیم میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر محمد اختر اسسٹنٹ پروفیسر سرائیکی گورنمنٹ گریجویٹ کالجز سول لائنز ملتان نے آگاہ کیا کہ اس طرح کی پیش رفت پہلے بھی ہوچکی ہے، جس کا انعقاد بہاولپور بورڈ نے کرایا۔

پنجاب بورڈز کی آی بی سی سی میں باقاعدہ اسکی منظوری بھی دے چکی ہے، اس منظوری کے تحت تین بورڈز کے چیئرمین اور ماہرین سرائیکی مضمون پہ مشتمل کیمٹی ایک نصاب بھی پیش کر چکی تھی۔

تینوں بورڈ نے دو ہزار بارہ میں گیارہویں کی سطح پہ طلبا کو اجازت دی تھی ۔ اسی طرح نہم دہم میں بھی فوری طور پہ امسال داخلے اور پیپر دینے کی اجازت دی جائے۔

ڈاکٹر صائمہ سعید اسسٹنٹ پروفیسر سرائیکی زینب کالج ملتان نے کہا جلد از جلد سرائیکی کو نہ صرف نہم دہم کے لیول پہ بلکہ پرائمری کی سطح تک بھی لایا جائے۔

بورڈز آفیشل محمد بدر نے کہا کہ موجودہ اختیاری مضامین فارسی پنجابی کی طرز پہ نصاب کا ایک ابتدائی خاکہ پیش بنایا جائے، جس پر پروفیسر مختیار علی شاہ کو چیئرمین کمیٹی منتخب کیا گیا۔
جس میں مہر نو بہار خان دولتانہ وائس چیئرمین کمیٹی، ڈاکٹر محمد اختر ممبر کمیٹی، ڈاکٹر صائمہ سعید ممبر کمیٹی، ملک سخاوت حسین سیوڑہ ممبر کمیٹی اور مہر غضنفر عباس نوناری ممبر کمیٹی برائے نصاب نہم دہم منتخب کیا گیا۔

سرائیکی نصاب کمیٹی نے باہم مشاورت سے سرائیکی زبان و ادب کی اصناف سے سرائیکی نصاب کے عنوانات کو ترتیب دیا ۔

اس بات پر اتفاق کیا کہ آئندہ اجلاس میں بہاولپور بورڈ، ڈیرہ غازی خان بورڈ، سرگودھا بورڈ اور میانوالی بورڈ کے نمائندوں کی مشاورت سے سرائیکی مضمون کی سیکنڈری لیول تک نصاب کی تدوین کو حتمی شکل دی جائے گی-

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button