Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں بجلی بچاؤ پالیسی ایک ماہ بعد ہی ناکام ہوگئی

زکریا یونیورسٹی میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے بجلی کی بچت کےلئے پالیسی ترتیب دی، اور ایسے افراد جو ایئر کنڈیشن کےلئے اہل نہیں ہیں کے اے سی بند کرادئے۔

صرف ایک ماہ یونیورسٹی کو ایک کروڑ سے زائد کی بچت ہوئی، مگر جون میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ سرکاری مصروفیات کی وجہ سے یونیورسٹی میں کم وقت دے پائے۔

جس پر تمام افراد نے ایئر کنڈیشن چلانے شروع کردیے جس کی وجہ سے رواں ماہ پھر بجلی کا بل چار کروڑ سے زائد کا آگیا ، پوری پالیسی ایک ماہ بعد ہی ناکامی کا شکار ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی بچت کےلئے بنائی گئی ویجی لینس کمیٹی کے ممبران کو اے سی چلانے کے اہل نہیں تھے تو وہ خود ایئرکنڈیشن چلاکر دفاتر میں بیٹھے رہے ، یونیورسٹی انجینئر کے دفتر سے لیکر ایڈمن بلا ک تک تمام افراد نے ایئر کنڈیشن دوبارہ چلانے شروع کردیے ہیں جس سے بجلی کابل بڑھتا جارہا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button