Breaking NewsSportsتازہ ترین
ایس بی پی انٹر بینکس گورنرز کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جاری، دو میچوں کے فیصلے
سٹیٹ بینک اور ملتان بینکرز کلب کے زیر اہتمام جاری ایس بی پی انٹر بینکس گورنرز کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز میچز کا سلسلہ جاری ، مزید دو میچز کا فیصلہ ہو گیا۔
سٹیٹ بینک نے الائیڈ بینک کو اور بینک آف پنجاب نے یوبی ایل کو شکست دے دی۔
ایونٹ کے دوسرے میچ میں سٹیٹ بینک کے 222 رنز کے جواب میں الائیڈ بینک مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنا سکا۔
سٹیٹ بینک کے معیز احمد کو صرف 36گیندوں پر 79رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
معیز احمد کی اننگز 8چوکوں اور 5چھکوں سے مزین تھی۔
تیسرے میچ میں بینک آف پنجاب نے یو بی ایل کا 171رنز کا ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
بینک آف پنجاب کے بیٹر علی زیب کو 52 گیندوں پر ناقابل شکست 81رنز بنانے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔
علی زیب کی اننگز میں 6چوکے اور 5چھکے شامل تھے۔