Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکول اساتذہ کےلئے بڑی خوشخبری
محکمہ سکولز نے موسم گرما اور سرما کی چھٹیوں کا کنوینس الاؤنس کاٹنے سے روک دیا ۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں تمام سی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں موسم گرما اور موسم سرما کی چھٹیوں کا کنوینس الاؤنس تنخواہوں میں سے منہا نہیں کی جاسکتا، کیونکہ یہ چھٹیاں سرکاری ملازمین نے اپنی ضروت کے تحت نہیں لی ہوتیں، اس لئے کسی ٹیچر کی تنخواہ سے موسم گرما کی تعطیلات کا کنوینس الاؤنس نہ کاٹا جائے ۔