Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اساتذہ اور سرکاری ملازمین کا احتجاج، سکولوں کو تالے لگ گئے، دفاتر بند

آل پنجاب گورنمنٹ ملازمین گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام ملتان آرٹس کونسل میں ملتان ڈویژن کے ہزاروں اساتذہ اور ملازمین کا جلسہ عام منعقد کیا گیا، جس میں ملتان کے علاو وہاڑی، لودھراں ،خانیوال ودیگر علاقوں سے مرد و خواتین ملازمین نے شرکت کی۔

گورنمنٹ مسلم ہائی سکول سے ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کے تحت ایک بہت بڑی ریلی کی شکل میں ہزاروں اساتذہ نعرے لگاتے ہوئے ملتان آرٹس کونسل پہنچے، جہاں ملتان پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت رانا محمد اسلم انجم سرپرست اعلیٰ ایس ای ایس وچیف آرگنائزر ہیڈ ماسٹر ز ایسوسی ایشن پنجاب، خالد جاوید سنگھیڑا چیئرمین اگیکا پنجاب، عبدالرحمن باجوہ چیئرمین اگیگا پاکستان، رخسانہ انور وائس چیئرمین اگیگا پنجاب، افیفہ، سعدیہ اشفاق،گل بی بی،فوزیہ، شمائیلہ راؤ، مس مہوش، راؤ طارق مصطفی چیئرمین ایس ای ایس پنجاب،محمد ندیم پھل مرکزی صدر ایس ای ایس پنجاب ،بشیر وڑائچ صدر پی ٹی یو پنجاب،رانا اسلم ساغر صدر پی ٹی یو ملتان،پروفیسر کلیم صدر پروفیسرز ایسوسی ایشن پنجاب،ریاض آصف صدر ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن ملتان، پروفیسر عنایت علی قریشی، راؤ عبدالحکیم صدر پی ٹی یو لودھراں،اختر چیمہ صدر تنظیم اساتذہ ملتان،رانا دلشاد احمد سرپرست اعلیٰ ایس ای ایس ملتان ،یونس لودھی مرکزی جنرل سیکرٹری پنجاب ، راؤ ذوالفقار صدر ایس ای ایس ملتان، رانا لیاقت صدر پی ٹی یو پنجاب،ظفر بھٹہ جنرل سیکرٹری ایس ای ایس ملتان،رانا عامر صدر ایپکا نشتر ہسپتال،اختر منیر ملک چیئرمین فیزیکل ایجوکیشن ٹیچرز ایسوسی ایشن ملتان،رانا کاشف صدر اکاؤنٹس پنجاب ،ساجد یاسین،راؤ عمر دراز صدر ایپکا کالجز ملتان،ربنواز خان،ظفر بابر،یٰسین رمضان،جعفر علی،ملک سعید، راؤ ساجد مصطفی،ملک عباس،شہزاد ظفر،ملک احمد،مختار انصاری،افنان،شیخ شہزاد وسیم، رانا ایاز،جمیل سبحانی،چوہدری اسلم و دیگر نے کی۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت پنجاب سے لیو ان کیش منٹ، گریجوایٹی اور پینشن میں ابتدائی بنیادی تنخواہ کا جو نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے اسے فوری واپس لیا جائے، اور رننگ بیسک کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے، اور پینشن اور گریجوایٹی میں کسی قسم کی کمی نہ کی جائے، مہنگائی کی مناسبت سے تنخواہوں میں مزید اضافہ کیا جائے۔

حکومت کی جانب سے پنجاب گورنمنٹ کے ہر ضلع سے بہترین بیس تعلیمی ادارے پہلے مرحلے میں ڈپٹی کمشنر کے حوالے کر دئیے گئے ہیں، اور بعد میں دانش اتھارٹی ،این جی اوز مسلم ہینڈز ودیگر این جی اوز کے حوالے کردئیے جائیں گے، جس کی اساتذہ سخت مذمت کرتے ہیں اور کسی تعلیمی ادارے کو پرائیویٹ نہیں ہونے دیں گے، اور سخت مزاحمت کریں گے کیونکہ اس سے اساتذہ اور ان کے خاندان کی تعلیمی ودیگر اخراجات کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے۔

مطالبات کی منظوری تک قیادت کا فیصلہ ہے کہ احتجاج جاری رہے گا، 19ستمبر کو گوجرانوالہ ڈویژن، 25ستمبر کو فیصل آباد ڈویژن میں احتجاجی جلسہ ہوگا، اور پھر بھی مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو لاہور میں مطالبات منظور ہونے تک دھرنا دیا جائے گا، اور تمام ادارے بند کر دئیے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button