Breaking NewsEducationتازہ ترین
طلباء و سکول شماری اب 21 نومبر کو ہوگی
محکمہ سکولز نے سکول شماری کی تاریخ میں تبدیلی کردی ہے۔
اب حتمی سکول شماری 21 نومبر کو ہوگی۔27 اکتوبر سے 15 نومبر تک ڈیٹا اپ لوڈ کرنےکے حوالے سے موک ایکسرسائز کروائی جائے گی۔ سکول شماری کا فائنل ڈیٹا 21 نومبر کو جمع ہوگا۔
جاری مراسلے کے مطابق گزشتہ برسوں میں طلباء و سکول شماری 31 اکتوبر کو ہوتی تھی مگر رواں برس اس پریکٹس میں تبدیلی کی جارہی ہے، اب یہ شماری دو حصوں میں کی جارہی ہے۔
موک ایکسر سائز کے طور پر بچوں کا ڈیٹا 31 اکتوبر کا بھیجا جائے گا۔
جبکہ 21 نمبر کو سکول و طلباء شمار ی کا دن مقرر کیا گیا ہے ، سکول شماری میں بچوں اور اساتذہ کی تعداد کا تعین کیا جائے گا۔
سکول شماری میں بجٹ، فرنیچر اور انفرسٹرکچر کا بھی ڈیٹا مانگا گیا ہے۔
طلبا وسکول شماری اب 21 نومبر کو ہوگی ۔