Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ سکول ایجوکیشن: 144 ایس ایس ٹیز کی ترقی

محکمہ سکولز نے گریڈ 16 میں کام کرنے والے ایس ایس ٹیز کو گریڈ 17 میں ترقی دے دی۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ 27 اپریل کو ہونے والی ڈی پی سی میں 144 ایس ایس ٹیز کو ترقی دیگر گریڈ 17 میں ہیڈ ماسٹر تعینات کرنے کی سفارش کی گئی تھی، جن کو ترقی دی جاتی ہے۔

جبکہ خواتین اساتذہ اپنے کوائف مکمل کریں تاکہ ان کی ترقی کے احکامات جاری کئے جاسکیں ۔

ترقی پانے والے اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 15 دن میں اپنی مطلوبہ جگہ پر جوائننگ دیں، دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اساتذہ کو ترقی دی گئی، ان کی سینارٹی میں غلطیاں ہیں، سینارٹی نمبر 55 سے 144 تک غلط ہیں، جس کی وجہ سے تعیناتی میں مسائل سامنے آئیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button