Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

بچے اغوا کرنے کی افواہیں: والدین کو خود پک اینڈ ڈراپ دینے کی ہدایت

اس وقت پنجاب بھر میں بچوں کو اغوا کرنے کی افواہیں سرگرم ہیں، محکمہ پولیس نے اس کی تردید جاری کردی ہے۔

تاہم سکولوں کی انتظامیہ شدید پریشان ہے ، انہوں نے مراسلہ جاری کردیاہے کہ اغوا کاروں کی کارروائیوں کی اطلاع پر والدین اپنی ذمے دار ی کو سمجھیں، اور اپنے بچوں کو خود سکول چھوڑیں اور خو دلیں ۔

علاوہ ازیں محکمہ سکولز نے بھی ایک مراسلہ جاری کردیا ہے کہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکول سیکورٹی کا بندوبست کریں، سکول ٹائم یا بریک میں کسی بچے کو باہر نہ جانے دیں ۔

سکول کے باہر کھانے پینے کی ریڑھی یا خوانچہ فروش کو سٹال لگانے کی اجازت نہ دی جائے، اور والدین کو سختی سے کہا جائے کہ وہ اپنے بچے کو خود پک اینڈ ڈراپ دیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button