Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکولز : گریڈ 17 اور 18 کے خالی آسامیوں کی تفصیل طلب
محکمہ سکولز ایجوکیشن نے گریڈ 17 اور 18 کی خالی آسامیوں کی تفصیل طلب کرلی ۔
تفصیل کے مطابق گریڈ 17 اور 18 کے اساتذہ کی پروموشن کےلئے ورکنگ پیپرز طلب کرلیے گئے ہیں، ڈی پی آئی سکینڈری کو ہدایت کی گئی ہے کہ گریڈ 18 کے مرد وخواتین افسر کے پرموشن کوٹہ کی خالی اسامیوں کی تفصیل ارسال کریں، بلا تاخیر گریڈ 17 کی خواتین اساتذہ اور افسروں کی پروموشن لنکڈ ٹریننگ کا انتظام کریں ۔
دونوں گریڈز کے افسروں کی پرموشن کےلئے سنیارٹی نمبر 8 سو سے لیکر اور 770 کے بعد کی خواتین کی ترقی کا ورکنگ پیپر فوری جمع کرایا جائے ۔