Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

آشوب چشم ۔ ۔ ۔ سکول بند کردئیے گئے

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں آنکھوں کے انفیکشن آشوب چشم کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صوبہ بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو جمعرات (کل) سے اتوار تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق صوبے میں آشوب چشم کی بڑھتی وبا کے پیش نظر نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کل بروز جمعرات اور ہفتہ کو نجی اور سرکاری سکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے صوبے کے تمام نجی اور سرکاری سکولوں میں جمعرات اور ہفتہ کی چھٹی دینے کی ہدایت جاری کردی جبکہ 12 ربیع الاول کو عید میلادالنبیﷺ کی چھٹی ہوگی۔ پیر کو صبح تمام سکولوں کے باہر بچوں کو داخلے کے وقت اساتذہ چیک کریں گے ، جن بچوں میں آشوب چشم کی شکایت ہوئی انکو واپس گھروں کوبھیج دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پنجاب بھر میں آشوب چشم سے ابتک 74،220 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے بھر میں 8851 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔ پنجاب میں سب سے زیادہ بہاولپور کے شہری متاثر ہوئے ہیں، بہاولپور میں بھی گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3 ہزار 82 مریض رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ فیصل اباد کے شہری متاثر ہوئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 6 سو 62 نئے مریض رپورٹ ہوئے جس سے فیصل آباد میں آشوب چشم سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 8 ہزار 3 سو 35 تک جا پہنچی ہے جس میں سب سے زیادہ تعداد سکول کے بچوں کی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button