Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ: نان سیلری بجٹ کے 5 ارب 47 کروڑ روپے طلب

محکمہ سکولز نے پنجاب بھر کے سکولوں کی خراب معاشی حالات کے باعث فوری طور پر چار ماہ کے نان سیلری بجٹ مانگ لیا۔

فنانس ڈیپارٹمنٹ  کوارسال کئے گئے مراسلے میں کہاگیاہے کہ حال ہی میں وزیر اعلیٰ نے متعدد سکولوں کا دورہ کیا، جن کی عمارتوں کی حالت بہت خستہ حال تھی، جبکہ سیلاب سے متاثر علاقوں میں بھی سکولوں کی عمارتوں کو بہت نقصان پہنچا ہے جبکہ یوٹیلیٹی بلوں کی بڑھتی ہوئی رقم بھی سکولوں پر معاشی بوجھ ہے۔

رواں مالی سال میں نان سیلری بجٹ کے 19 ارب منظور ہوئے تھے، جس میں سے صرف ساڑھے 5ارب جاری ہوچکے ہیں، جبکہ آئندہ چار ماہ نومبر سے لیکر فروری تک 5 ارب 47 کروڑ 53 ہزار روپے جاری کئے جائیں تاکہ سکولوں کی مرمت دیگر معاملات کو حل کیا جائے، اور تعلیمی سرگرمیاں بھی جاری رہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button